پاکستان - 15 جنوری 2026
انوشے اشرف کی نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل
انٹرٹینمنٹ - 15 جنوری 2026
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف کی جانب سے معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ ویڈیو ایف ایچ ایم کے ایک پوڈکاسٹ سے سامنے آئی جس میں انوشے اشرف نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر میڈیا اور سوشل میڈیا پر خود کو ریلیونٹ رکھنے کے انداز پر طنز کیا۔
پوڈکاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں، یعنی کسی بھارتی سے مل کر اس پر چیخنا اور اگلے ہی دن ہر جگہ وائرل ہو جانا۔
گفتگو کے دوران نادیہ خان کے عوامی تاثر پر بھی بات کی گئی، جس پر میزبان نے کہا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔
انوشے اشرف کو بھی ذاتی کانٹینٹ بنانے اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک ہونے کا مشورہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل گلوکار طلحہ احمد کے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کے واقعے پر نادیہ خان کی سخت تنقید کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
دیکھیں

