پاکستان - 15 جنوری 2026
سابق مس انڈیا کی شادی کی 15ویں سالگرہ پر طلاق، شوہر پر سنگین الزامات
انٹرٹینمنٹ - 15 جنوری 2026
سابق مس انڈیا اور بالی وڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنی طلاق سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے شوہر پر تشدد، بچوں سے زبردستی جدائی اور اثاثوں پر قبضے کی کوشش جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
سلینا جیٹلی نے 2011 میں آسٹریا کے بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کی تھی، تاہم ان کے مطابق علیحدگی کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ برسوں کے مبینہ تشدد اور ذہنی اذیت کے بعد کیا گیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی بیان میں بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کی مدد سے رات گئے آسٹریا چھوڑنا پڑا اور وہ بہت کم رقم کے ساتھ بھارت واپس آئیں، جبکہ ان کے بچے پیچھے رہ گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحویل کے عدالتی حکم کے باوجود انہیں بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور بچوں پر ان کے خلاف جذباتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
سلینا جیٹلی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارت واپسی پر انہیں اپنے ہی گھر میں داخلے کے لیے عدالت جانا پڑا کیونکہ شوہر نے جائیداد پر دعویٰ کر دیا تھا، جس کے باعث طویل قانونی جنگ اور قرضوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر انہیں تحفے کے بہانے پوسٹ آفس لے گئے جہاں انہیں سالگرہ کے تحفے کے طور پر طلاق کے کاغذات تھما دیے گئے۔
سلینا کے مطابق انہوں نے بچوں کی خاطر پرامن علیحدگی کی کوشش کی مگر ان سے شادی سے پہلے کی جائیداد چھوڑنے اور اپنی آزادی و وقار کے خلاف شرائط ماننے کا مطالبہ کیا گیا۔
اداکارہ کو ایک اور مشکل کا بھی سامنا ہے کیونکہ ان کے بھائی اس وقت متحدہ عرب امارات کی جیل میں قید ہیں، جن کے لیے وہ قانونی مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
دیکھیں

