دنیا - 15 جنوری 2026
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک
پاکستان - 15 جنوری 2026
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں کی گئی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 5 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کی گئیں۔
دیکھیں

