پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری

news-banner

تازہ ترین - 16 جنوری 2026

لاہور : پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے میں داخل ہوگا، جبکہ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔