امن کیلئے تیار ہیں، سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے: یوکرینی صدر

news-banner

دنیا - 16 جنوری 2026

 یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امن کے قیام کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن حاصل کرنے کے لیے سفارتکاری کا راستہ اپنانا ہوگا۔

 

ویڈیو بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین امن کے لیے تیار ہے اور کبھی بھی امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔

 

 انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین نے ہمیشہ امن کی حمایت کی ہے اور پرامن حل کا خواہاں رہا ہے۔

 

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ قیامِ امن کی کوششوں کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے بھی ان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔