متنازع ٹویٹس کیس: عدالت کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

news-banner

پاکستان - 16 جنوری 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔


ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے وارنٹس پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ملزمان ملک میں ہوں یا بیرونِ ملک، عدالت کو وارنٹس کی تعمیل ہر صورت درکار ہے۔


عدالت نے خبردار کیا کہ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے دوبارہ وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔