دنیا - 16 جنوری 2026
شمالی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تازہ ترین - 16 جنوری 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیش گوئی کے ساتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری اور بارش متوقع ہے۔
شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، عارضی بندش، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، حفاظتی زنجیروں کے استعمال، گرم کپڑوں اور ہیٹر کی محفوظ استعمال کی ہدایات دی ہیں۔
پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی 20 سے 23 جنوری کے دوران بارش کا امکان ہے، جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو بھی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
دیکھیں
