اسٹیو اسمتھ نے بی بی ایل میں دوسری تیز ترین سنچری جڑ دی، بابراعظم کی شراکت بھی قابلِ ذکر

news-banner

کھیل - 16 جنوری 2026

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار 40 گیندوں کی سنچری اسکور کرتے ہوئے دوسری تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا۔

 

 یہ کارکردگی میچ نمبر 37 میں سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان سڈنی میں دیکھنے کو ملی۔

 

سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کے بدولت 6 وکٹ پر 189 رنز اسکور کیے۔

 

 جواب میں سڈنی سکسرز نے 18ویں اوور میں 5 وکٹ پر ہدف حاصل کیا، جہاں اسٹیو اسمتھ کی سنچری کے ساتھ بابراعظم نے 47 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

 

دونوں اوپنرز نے 73 گیندوں میں 141 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔