تازہ ترین - 18 جنوری 2026
حنا آفریدی نے تیمور اکبر سے نکاح پر ماہانہ 5 لاکھ خرچ اور لگژری سہولیات کا مطالبہ کیا
انٹرٹینمنٹ - 18 جنوری 2026
پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور یوٹیوبر تیمور اکبر نے حال ہی میں نکاح کیا، اور نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں اداکارہ کی دلچسپ شرائط سامنے آئیں۔
نکاح 16 جنوری کو قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہوا، اس موقع پر حنا آفریدی نے سفید لباس اور بھاری سنہری زیورات زیب تن کیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا آفریدی نے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، ہر چھ ماہ بعد بزنس کلاس سفر اور مہنگی شاپنگ کا مطالبہ کیا، جبکہ خود کوئی خرچ نہ کرنے کی بات کی۔
تیمور اکبر نے ان شرائط پر رضامندی ظاہر کی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے آنے لگے۔ کچھ صارفین نے شادی کو “بزنس ڈیل” قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ شوہر نہیں بلکہ ایک “اے ٹی ایم” چاہتی ہیں۔
دیکھیں
