مفت چیٹ جی پی ٹی کا دور ختم، جلد صارفین کو اشتہارات دکھائے جائیں گے

news-banner

تازہ ترین - 18 جنوری 2026

اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جلد اشتہارات دکھانا شروع کیے جائیں گے، جبکہ پریمیم صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

 

کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں اشتہارات کا تجربہ شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد 80 کروڑ سے زائد صارفین سے آمدنی حاصل کرنا ہے۔

 

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جوابات پر اثرانداز نہیں ہوں گے اور واضح لیبل کے ساتھ الگ دکھائے جائیں گے۔

 

 تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذاتی نوعیت کے اشتہارات صارفین کے اعتماد کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

 

 بڑھتے اخراجات اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کے باعث اوپن اے آئی کو نئے مالی ماڈلز اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے مفت اے آئی سروسز کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔