تازہ ترین - 18 جنوری 2026
بنگلا دیش کے سخت مؤقف پر پاکستان کو بھی ٹی20 ورلڈ کپ منصوبوں پر نظرِ ثانی کرنا پڑی
کھیل - 18 جنوری 2026
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سنگین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
بنگلا دیشی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے میچز سری لنکا یا کسی محفوظ مقام پر منتقل کیے جائیں۔
پاکستان نے اس معاملے میں بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی ملک کو دوسرے پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ میں شرکت پر نظرِ ثانی کر سکتا ہے۔
آئی سی سی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
دیکھیں
