کھیل - 20 جنوری 2026
حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
کھیل - 20 جنوری 2026
لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی سکواڈ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے حارث رؤف کی شمولیت کے حامی نہیں ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا، جس کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی ان کی دستیابی اور فارم پر غور کر رہی ہے۔
فی الحال حارث رؤف آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔
دیکھیں

