شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری: ایک ہی روز میں دو پاک بھارت ٹاکرے

news-banner

کھیل - 20 جنوری 2026

شائقین کرکٹ 15 فروری کو ایک ہی دن میں دو پاک بھارت مقابلے دیکھ سکیں گے۔


مردوں کا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور خواتین کا ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دونوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹورنامنٹ 13 تا 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔

 

گروپ اے: پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، نیپال


گروپ بی: بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا، تھائی لینڈ

 

پاکستان گرین شرٹس 13 فروری کو نیپال کے خلاف مہم کا آغاز کریں گی اور گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔


سیمی فائنل 20 فروری اور فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا اور ایشیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔