بالائی علاقوں میں شدید برفباری، ہر طرف سفید چادر، رابطے منقطع

news-banner

تازہ ترین - 26 جنوری 2026

لاہور، پاکستان: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی جس نے ہر طرف سفید مناظر بکھیر دیے، کیلاش میں نظارے مزید دلکش ہوگئے۔

 

وادی نیلم میں ایک بار پھر ہلکی برفباری ہوئی، جبکہ گریس ویلی میں پانچ فٹ تک برف جم گئی، جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

 

 بجلی کی بحالی کے کام جاری ہیں، تاہم گریس ویلی جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔ وادی لیپہ میں شدید برفباری کی وجہ سے زمینی رابطے مکمل طور پر منقطع ہوگئے۔

 

پاک فوج کے کامیاب ہیلی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں، جس میں ایک طبی پیچیدگی کی شکار مریضہ کو راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کو بچانے کے لیے فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کوٹلی نکیال سڑک ٹریفک کے لیے بحال کی گئی، اور پیر نسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کرکے خوراک اور دیگر امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔

 

موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، خاص طور پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں۔

 

 اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

 پنجاب کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر گیا، لہہ میں منفی 14، استور اور کالام نتھیا گلی میں منفی 9، پارا چنار اور قلات میں منفی 8، اور گوپس میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔