پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

news-banner

تازہ ترین - 29 جنوری 2026

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان ٹرانزیکشن دستاویزات پر دستخط اور تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔

 

تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

 

وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہو گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ماضی میں اپنے عروج پر تھا اور نہ صرف پاکستان کے شہروں بلکہ دنیا بھر میں اس کی پہچان تھی، “PIA, Great People to Fly With”۔

 

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ عارف حبیب اور ان کی ٹیم پی آئی اے کو دوبارہ اپنے عروج پر لے جائیں گے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔