دنیا - 13 مارچ 2026
چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن ویزا فری سفر کی منظوری دے دی
دنیا - 30 جنوری 2026
بیجنگ: برطانوی وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین نے برطانوی شہریوں کے لیے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، جس سے برطانوی کمپنیوں کے لیے چین میں کاروبار آسان ہوگا۔
ویزا فری اسکیم کا مقصد برطانیہ کے سروس سیکٹر کو فروغ دینا اور معیشت میں ترقی کو بڑھانا ہے۔
اس دورے کے دوران صحت، مالیات، پیشہ ورانہ، قانونی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے لیے شراکت داری کے معاہدے کیے گئے۔
برطانیہ ہر سال چین کو 13 ارب پاؤنڈ مالیت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے، اور برطانوی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب سے کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس دورے کو برطانیہ کے لیے ترقی کا موقع قرار دیا۔
دیکھیں

