پاکستان - 07 فروری 2026
اداکارہ سبینہ سید اور خاقان شاہنواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، عروسی لباس پر تنقید کا سلسلہ شروع
انٹرٹینمنٹ - 31 جنوری 2026
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
نکاح کراچی میں ادا کیا گیا، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک تھے۔
اداکارہ سبینہ نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید اور گولڈن رنگ کا لباس منتخب کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے سفید رنگ کے کڑھائی سے بھرپور کرتا اور سفید شال پہن رکھی تھی۔
جوڑی نے نکاح کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، جس کے بعد صارفین نے سبینہ کے لباس پر اپنی رائے دی۔
کچھ صارفین نے عروسی لباس کو “عجیب” یا “فرلز والے پردے” قرار دیا، جبکہ ساتھ ہی جوڑے کو نکاح کی مبارکباد بھی دی گئی۔
دیکھیں

