تازہ ترین - 06 مارچ 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی
دنیا - 02 فروری 2026
بیروت: لبنانی حکام کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ حروف کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
دیکھیں

