تازہ ترین - 27 فروری 2026
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر تنازع، بی سی سی آئی نائب صدر کا مؤقف سامنے آ گیا
کھیل - 02 فروری 2026
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب تک اس معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے باضابطہ گفتگو نہیں ہوتی، بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے اس معاملے میں اسپورٹس مین شپ کی بات کی ہے اور وہ آئی سی سی کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں، تاہم آئی سی سی نے اس درخواست پر عمل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا۔
اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دیکھیں

