ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈکاسٹرز کو اربوں روپے کا نقصان متوقع

news-banner

کھیل - 02 فروری 2026

پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دی ہے، تاہم بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پاکستان کی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں شرکت نہیں کرے گی، جس کے باعث مقابلے کا بائیکاٹ ہوگا۔

 

اس سے بھارتی براڈکاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالرز (141 ارب روپے) کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ 

 

میچ کی گیٹ منی سے آئی سی سی کو بھی لاکھوں ڈالرز کا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ 

 

محتاط اندازے کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی آمدنی کا تقریباً نصف حصہ صرف پاک بھارت میچ سے آتا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے 35 ملین ڈالرز کا حصہ ملتا ہے، اور براڈکاسٹرز کے نقصان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے بھارت میچ بائیکاٹ کی مرکزی وجہ بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ ہے۔ 

 

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے ان کا مؤقف سپورٹ کیا۔ 

 

تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر دیا۔

 

پاکستان کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں، تاہم پاک بھارت میچ نہ ہونے کی وجہ سے براڈکاسٹرز اور آئی سی سی دونوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔