انٹرٹینمنٹ - 03 فروری 2026
پی سی بی کا سخت مؤقف: پی ایس ایل 11 کے میچز بھارت میں نشر نہ کرنے کا فیصلہ
کھیل - 03 فروری 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارت کے ریجن میں پی ایس ایل کی نشریاتی حقوق فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دنیا کے دیگر تمام خطوں کے لیے یہ حقوق بدستور دستیاب ہوں گے۔
اس فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے میچز براہِ راست دیکھنے سے محروم رہیں گے، تاہم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں شائقین یہ میچز لائیو دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو چکی ہے۔
مزید برآں، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی (پلیئرز آکشن) 11 فروری کو منعقد کی جائے گی، جسے لیگ کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

