انٹرٹینمنٹ - 03 فروری 2026
ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کو استنبول میں ہونے والے اہم سفارتی مذاکرات میں شرکت کی دعوت
پاکستان - 03 فروری 2026
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکیے میں ہونے والے اہم مذاکرات میں پاکستان کو باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ استنبول میں منعقد ہونے والے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں پاکستان کو شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنا ہے، جس میں پاکستان بھی تعمیری کردار ادا کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات جمعے کو استنبول میں شروع ہوں گے۔
امریکا کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف جبکہ ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا اور خطے کو کسی نئی جنگ سے بچانا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، قطر، مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس پیش رفت سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سخت نتائج کی وارننگ دے چکے ہیں، جبکہ امریکی بحری جہاز گزشتہ ماہ ایران کے قریب تعینات کیے جا چکے تھے۔
دیکھیں

