چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک گرفتار، 7 کلو ہیروئن برآمد

news-banner

پاکستان - 03 فروری 2026

چنیوٹ: ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کریک ڈاؤن کیا۔


ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور سب انسپکٹر مدثر حسن خان کی قیادت میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔


گرفتار ملزم کے قبضے سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔


ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔