مردوں میں امراض قلب کا خطرہ خواتین کے مقابلے 7 سال پہلے بڑھنا شروع، تحقیق

news-banner

تازہ ترین - 03 فروری 2026

لاہور: ماہرین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ مردوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں تقریباً 7 سال قبل بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔


امریکہ میں ہونے والی اس طبی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں، اور مردوں میں یہ شرح خواتین سے زیادہ ہے۔

 

 خطرہ عام طور پر 30 سے 40 سال کی عمر کے درمیان بڑھنے لگتا ہے۔

 

تین دہائیوں سے زائد عرصے کی تحقیق میں 5100 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 1980ء کی دہائی کے وسط میں 18 سے 30 سال تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 2020ء تک لیا گیا۔

 

 تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ اگر 30 سال کے بعد دل کی بیماریوں کی باقاعدہ اسکریننگ کی جائے تو اموات کی شرح کم کی جا سکتی ہے۔

 

تحقیق کے مطابق مردوں میں ہارٹ فیلیئر اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ جلد بڑھتا ہے جبکہ فالج کا خطرہ مرد و خواتین میں تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے عوامل دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیں، اور مردوں میں یہ خطرہ خواتین سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔