انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ ہے، ہر ممکن علاج کرائیں گے: طارق فضل چودھری
پاکستان - 13 فروری 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی صحت کے مسئلے پر سیاست کرنا ایک مجرمانہ کوشش ہے۔
جیل حکام اور حکومت کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کا علاج پمز ہسپتال میں کیا گیا اور آئندہ بھی ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی دیکھ بھال نہ ہونے کی صورت میں حکومت ذمہ دار ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ صرف سیاسی اختلافات ہیں، اور پی ٹی آئی نے خود ان اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا۔
وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں، اور ان کی صحت پر سیاست کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
پمز میں ایک سپر اسپیشلسٹ نے بھی بانی کی آنکھوں کی حالت پر رپورٹ تیار کی، اور چیف جسٹس سپریم کورٹ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔
جہاں ضروری ہوگا، بانی کی آنکھوں کا معائنہ کرایا جائے گا۔
طارق فضل چودھری نے زور دیا کہ حساس معاملات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے، اور بانی کی آنکھوں کے ہر ممکن علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔
احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، لیکن اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ بڑھایا جائے۔
دیکھیں

