انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
یوٹیوب کا بڑا اپ ڈیٹ: اب ویڈیوز اپنی زبان میں دیکھیں اور سنیں
تازہ ترین - 13 فروری 2026
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرائی ہے جس سے دنیا بھر کے ناظرین کسی بھی ویڈیو کو اپنی مادری زبان میں دیکھ اور سن سکیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹو ڈبنگ ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا ہے، جو اب 27 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔
اس کے ذریعے مختلف ممالک کے صارفین عالمی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
صارفین یوٹیوب کی سیٹنگز میں جا کر اپنی پسندیدہ زبان منتخب کر سکتے ہیں، اور اگر کسی ویڈیو کا ڈب شدہ ورژن دستیاب ہو تو پلیٹ فارم اسے خودکار طور پر منتخب زبان میں چلائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ فیچر عالمی مواد دیکھنے کے انداز کو بدل دے گا، کیونکہ اب زبان سمجھنے کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔
اس اپ گریڈ کا نمایاں پہلو نئی “ایکسپریسیو اسپیچ” اے آئی ہے، جو اصل تخلیق کار کی آواز کا لہجہ، جذبات اور اندازِ بیان برقرار رکھتی ہے، اور روایتی ڈبنگ کی مشینی آواز کے مسائل کو ختم کرتی ہے۔
فی الحال یہ انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے، اور جلد مزید زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ قدم نہ صرف مواد تخلیق کرنے والوں کو عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچنے کا موقع دے گا بلکہ صارفین کو دنیا بھر کی ویڈیوز اپنی زبان میں سمجھنے کا نیا تجربہ فراہم کرے گا۔
دیکھیں

