سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کر دیا

news-banner

پاکستان - 18 فروری 2026

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ایک مخصوص فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالت کے احکامات نظرانداز کیے جا رہے ہیں اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ “بانی رہائی فورس” باقاعدہ رجسٹر ہوگی اور پرامن جدوجہد کرے گی۔ 

 

فورس کے ارکان عید کے فوراً بعد 22 فروری کو پشاور میں حلف اٹھائیں گے۔ 

 

فورس میں واضح چین آف کمانڈ ہوگا اور عمران خان جس کو ذمہ داری دیں گے وہ اس فورس کی قیادت کرے گا۔

 

سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے تیاری ہوگی اور پھر کارروائی ہوگی۔ 

 

یہ جدوجہد جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ انہیں ہٹانا چاہتے ہیں، وہ جان لیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور انہیں ہٹانے کے حوالے سے کسی بھی پیغام کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے کی جا سکتی ہے۔