تازہ ترین - 18 فروری 2026
سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی
کاروبار - 18 فروری 2026
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تازہ تفصیلات جاری کر دیں، جن کے مطابق جنوری میں ان کھاتوں میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔
ستمبر 2020ء سے جنوری 2026ء تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں۔
65 ماہ کے دوران ان کھاتوں میں مجموعی طور پر 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، جن میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال ہوچکے ہیں جبکہ 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر واجب الادا ڈپازٹس کے طور پر موجود ہیں۔
دیکھیں

