کینسر کے علاج میں کیمو تھراپی کے مضر اثرات کم کرنے کے مؤثر طریقے

news-banner

تازہ ترین - 18 فروری 2026

کیمو تھراپی کینسر کے علاج کے لیے طاقتور طریقۂ علاج ہے، لیکن اس کے نتیجے میں متلی، بالوں کا جھڑنا، منہ کے چھالے، شدید تھکن اور قے جیسی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔

 

ماہرینِ کینسر کے مطابق کیمو تھراپی مؤثر ہے مگر صحت مند خلیات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ 

 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق جسم کو پرانے یا خراب خلیات کی جگہ نئے خلیات بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

 تیزی سے بڑھنے والے خلیات، جیسے آنتوں کی اندرونی تہہ یا بالوں کے خلیات، کیمو تھراپی سے متاثر ہوتے ہیں۔

 

کیمو تھراپی سفید خون کے خلیات کی تعداد کم کر دیتی ہے، جس سے مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 

 

بعض ادویات اعصابی کمزوری پیدا کر سکتی ہیں، جس سے درد، سنسناہٹ، بے حسی اور توازن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 

ماہرین صحت کی طرف سے مضر اثرات کم کرنے کے مؤثر طریقے درج ذیل ہیں:

 

  • متلی اور قے کے لیے اینٹی نوزیا ادویات استعمال کی جائیں۔
  •  
  • متلی، تھکن اور منہ کے چھالوں کے لیے غذائی تبدیلیاں کریں۔
  •  
  • تھکن کم کرنے کے لیے ہلکی جسمانی سرگرمی اور بہتر نیند اپنائیں۔
  •  
  • کیمو تھراپی سے ہونے والے درد کے لیے مناسب دوائیں استعمال کی جائیں۔
  •  

ڈاکٹر مریض کی علامات کے مطابق بہترین حکمتِ عملی تجویز کر سکتے ہیں۔ 

 

محققین ایسے طریقے بھی تلاش کر رہے ہیں جو کیمو تھراپی کے مضر اثرات کو مزید کم کر سکیں، جبکہ جڑی بوٹیوں، ایکیوپنکچر اور یوگا جیسے قدیم طریقے بھی دلچسپی کا باعث ہیں، جن کے مضر اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں، جیسے معمولی نیل یا ہلکی خون ریزی اور جوڑ یا پٹھوں میں درد۔