تازہ ترین - 18 فروری 2026
اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان - 18 فروری 2026
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے دیا گیا احتجاج ختم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دینے کا تھا، جسے عدالت کے ذریعے یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کو عملی طور پر جیل کی صورت دے دی گئی تھی اور جب ارکان اسمبلی باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے تو راستے بند کر دیے گئے۔
بانی کی آنکھوں کی حالت سے متعلق خبریں موصول ہونے پر مزید اقدامات کیے گئے، جن میں محمود اچکزئی کی طرف سے بھوک ہڑتال کی تجویز بھی شامل تھی۔
اس احتجاج کا مقصد صرف بانی تک طبی رسائی کو یقینی بنانا تھا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی کی بہنوں کے جذبات درست ہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے بانی کی آنکھوں کی صحت میں بہتری کی امید ظاہر کی اور ان کے علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تجویز دی۔
دیکھیں

