تازہ ترین - 18 فروری 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی
دنیا - 18 فروری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے تمام مسلمانوں کو بابرکت ماہ کی مبارکباد دی۔
بیان میں کہا گیا کہ رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہے۔
بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس مہینہ نماز اور روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمدردی اور عاجزی جیسے مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے۔
عبادت کی آزادی قوم کی پہچان، خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔
صدر نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ ہر شہری کو اپنے عقائد کے مطابق آزادانہ عبادت کرنے کا حق فراہم کرنے کو یقینی بنا رہی ہے، کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب ہے بغیر خوف کے اپنے دین پر عمل کرنا۔
ٹرمپ نے دعا کی کہ اس بابرکت وقت میں دنیا بھر میں خوشیاں، برکتیں، اتحاد اور امن قائم ہوں۔
امریکا، برطانیہ اور تمام خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور یہ مقدس مہینہ عید الفطر کی خوشیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
دیکھیں

