تازہ ترین - 18 فروری 2026
نائب امریکی صدر: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی اولین ترجیح ہے
دنیا - 18 فروری 2026
واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکا کی سب سے اہم ترجیح ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بعض معاملات میں تعمیری رہا۔
نائب صدر نے واضح کیا کہ مذاکرات مثبت رہنے کے باوجود ایران ابھی تک سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اس معاملے پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، لیکن اگر ضرورت پڑی تو صدر ٹرمپ کے پاس اختیار ہے کہ وہ اعلان کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔
نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ ایسا نہیں ہوگا اور ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔
دیکھیں

