تازہ ترین - 18 فروری 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی شاندار فتح، نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی
کھیل - 18 فروری 2026
ICC Men's T20 World Cup میں پاکستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا، جہاں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر لڑکھڑا گئی۔
نمیبیا کی ٹیم 17ویں اوور کی تیسری گیند پر 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
16 اوورز تک اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسکور صرف 96 رنز تھا۔
فرائیلنک 9، لافٹی ایٹون 5، اسٹینکیمپ 23 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 7 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 3 جب کہ نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 100 رنز اسکور کیے، جب کہ شاداب خان 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری ہے اور وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا 38، صائم ایوب 14 اور خواجہ نافع 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نمیبیا کی جانب سے جیک براسل نے 2 اور جرہارڈ ایراسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اس بڑی فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔
دیکھیں

