پاک بھارت کشیدگی: آئی سی سی بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور

news-banner

کھیل - 18 فروری 2026

پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث International Cricket Council (آئی سی سی) بھارت سے آئندہ اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور کر رہا ہے۔

 

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ICC Champions Trophy (2029 چیمپئنز ٹرافی) اور ICC Men’s Cricket World Cup (2031 ورلڈ کپ) کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کر دیا ہے۔ 

 

خطے میں سیاسی کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مسائل اس غور و فکر کی بنیادی وجہ ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا ایک ممکنہ متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے کیونکہ اس نے ماضی میں بھی بڑے عالمی کرکٹ ٹورنامنٹس کامیابی سے منعقد کیے ہیں اور وہاں جدید اسٹیڈیمز اور مضبوط انتظامی ڈھانچہ موجود ہے جو اس پیمانے کے ایونٹس کے لیے موزوں ہے۔