کشمور میں نامعلوم بیماری سے چار افراد جاں بحق

news-banner

تازہ ترین - 21 فروری 2026

کشمور: سندھ کے قصبے کشمور میں نامعلوم بیماری نے چار معصوم جانیں نگل لیں۔

 

ذرائع کے مطابق گاؤں عطا محمد کھوسہ میں ایک ہفتے کے دوران چار افراد لقمہ اجل بن گئے، جن میں ایک خاندان کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔

 

جاں بحق بچوں میں ارشاد علی اور عرفان علی سولنگی شامل ہیں، جن کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی 24 گھنٹوں کے اندر پراسرار بیماری سے وفات پا گئے۔

 

علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ بچوں کو گلے میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور حالت ایک ہی دن میں بگڑ جاتی ہے۔ دیگر متاثرین میں صدام حسین اور سارا بی بی سولنگی شامل ہیں۔

 

محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہے اور طبی ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔