الرجی، نزلہ اور فلو سے بچاؤ کی یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب

news-banner

تازہ ترین - 21 فروری 2026

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسی یونیورسل ویکسین جو نزلہ، فلو، کووِڈ اور الرجی سے بیک وقت تحفظ فراہم کرے، حقیقت کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

امریکہ کے Stanford Medicine کے محققین نے چوہوں پر ایک ویکسین فارمولا آزمایا ہے جو مختلف سانس کی وائرل بیماریوں، سیپسس پیدا کرنے والے بیکٹیریا، اور گھریلو گرد کے ذرات (ہاؤس ڈسٹ مائٹس) کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 

یہ ویکسین ناک کے ذریعے اسپرے کی شکل میں دی جاتی ہے اور پھیپھڑوں میں کئی ماہ تک وسیع حفاظتی اثر برقرار رکھتی ہے۔

 

اگر انسانی استعمال کے لیے تیار ہو گئی، تو یہ سردیوں میں سانس کی بیماریوں کے لیے ہر سال لگنے والے متعدد ٹیکوں کی ضرورت ختم کر سکتی ہے اور مستقبل میں پیدا ہونے والی نئی وباؤں کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

 

اسٹینفورڈ میڈیسن میں ڈاکٹر مالی پولیندران نے کہا کہ یہ مختلف النوع سانس کی بیماریوں کے خلاف ایک حقیقی یونیورسل ویکسین ہے۔