انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: صدر مسعود پزشکیان
دنیا - 22 فروری 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرے گا۔
تہران میں ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی قوتیں ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے متحد ہو رہی ہیں، تاہم ایرانی قوم تمام مشکلات اور آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سخت معاشی اور سیاسی حالات کے باوجود ایران کسی بھی دباؤ کے آگے ہار نہیں مانے گا اور بالآخر کامیابی ایران کا مقدر ہوگی۔
دوسری جانب ایران نے یورپی یونین کی بری، بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ردعمل میں اٹھایا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق امریکا کے ساتھ ممکنہ جوہری مذاکرات کے بعد ایران چند روز میں اپنی جوابی تجویز پیش کر سکتا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ امریکی حملوں میں ایرانی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

