انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
افغانستان میں فضائی کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ، طارق فضل چودھری
پاکستان - 22 فروری 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان فضائیہ کی افغانستان میں بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ یہ سرزمین کمزور نہیں بلکہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی، اور یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ہر ماں کے آنسو، ہر قربان کیے گئے بچے کے خوابوں کا دفاع ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان پر کسی کی میلی نظر نہیں چلنے دی جائے گی، ہر انچ سرزمین کی حفاظت کی جائے گی اور ریاست پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے اختتام میں کہا کہ وطن ہماری پہچان، غیرت اور ایمان ہے، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔
دیکھیں

