بھارت میں ایئر ایمبولنس طیارہ گر کر تباہ، مریض سمیت 7 افراد ہلاک

news-banner

دنیا - 24 فروری 2026

بھارت میں فضائی حادثات کے حالیہ سلسلے کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایئر ایمبولنس طیارہ گرنے کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے قریب ایک ایئر ایمبولنس طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

 

 یہ بیچ کرافٹ سی90 طیارہ رانچی سے نئی دہلی منتقل ہو رہا تھا کہ دورانِ پرواز جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

 

حکام کے مطابق طیارے میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون طبی عملے کے ارکان اور دو پائلٹس سوار تھے۔ 

 

حادثے کے بعد تمام سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔