پاکستان - 24 فروری 2026
افغانستان میں سیکیورٹی و سیاسی صورتحال بدستور تشویشناک، دہشت گرد گروہ متحرک
دنیا - 24 فروری 2026
افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی حالات اب بھی پیچیدہ ہیں جبکہ مختلف دہشت گرد تنظیمیں ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم بتائی جا رہی ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 20 سے 23 ہزار تک دہشت گرد جنگجو موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر ملکی عناصر پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ خطے کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
اندازوں کے مطابق داعش کے لگ بھگ 3 ہزار جبکہ تحریک طالبان پاکستان کے 5 سے 7 ہزار جنگجو افغان سرزمین پر موجود ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے حملوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسی طرح القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیمیں افغانستان میں تربیتی مراکز اور نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے تربیتی مراکز غزنی، لغمان، کنڑ، ننگرہار، نورستان، پروان اور ارزگان سمیت مختلف افغان صوبوں میں قائم ہیں، جبکہ داعش خراسان نے مشرقی اور شمالی علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط کر رکھا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن اور استحکام پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔
دیکھیں

