تازہ ترین - 24 فروری 2026
26 نومبر احتجاج کیس: اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا
پاکستان - 24 فروری 2026
انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مختلف تھانوں میں درج پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں تھانہ کھنہ کے کیس میں 30 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
سابقہ سماعت میں 31 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کی گئی تھی، تاہم ایک کارکن کے پیش ہونے پر اس پر کارروائی ختم کردی گئی۔
عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمے کی اگلی سماعت 2 اپریل، تھانہ مارگلہ کی سماعت 4 اپریل اور تھانہ کوہسار کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کی گئی۔
پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث آج کسی مقدمے میں شہادتیں ریکارڈ نہیں ہو سکیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
دیکھیں

