انٹرٹینمنٹ - 24 فروری 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاکستان نے انگلینڈ کے لیے 165 رنز کا ہدف مقرر کر دیا
کھیل - 24 فروری 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
اس میچ کے لیے پاکستان نے ایک تبدیلی کی اور فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا۔
پاکستانی ٹیم میں سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، عثمان طارق، محمد نواز اور شاداب خان شامل ہیں۔
انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پاکستان کی اننگز میں صائم ایوب 7، سلمان آغا 5، اور بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر زبردست کارکردگی دکھائی اور 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ سپر 8 میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
دیکھیں

