تازہ ترین - 24 فروری 2026
عتیقہ اوڈھو کے بیان پر فہد مصطفیٰ کا مزاحیہ ردِعمل
انٹرٹینمنٹ - 24 فروری 2026
پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر عتیقہ آپا دو چار مزید سرجریاں کروا لیں تو وہ ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا تھا کہ اب انہیں اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
جب میزبان نے سوال کیا کہ کیا وہ کم عمر لڑکیوں کی بات کر رہی ہیں تو عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کی کہ ان کا مطلب ہم عمر خواتین سے ہے۔
بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ عتیقہ آپا کو آخر ان دونوں سے کیا مسئلہ ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید وہ تب ہی خوش ہوں گی جب فہد اور ہمایوں دونوں ان کے ساتھ ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔
مزید بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب تو عتیقہ اوڈھو ہی ان کی واحد ہیروئن رہ گئی ہیں، اور آئندہ وہ ان کے ساتھ ہی کام کریں گے۔
دیکھیں

