تربت میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

news-banner

پاکستان - 25 فروری 2026

تربت: نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق تربت کی تحصیل بلیدہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک رہائشی گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔