پاکستان - 25 فروری 2026
پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس تاریخی سطح پر، لیگ نئے تجارتی دور میں داخل
کھیل - 25 فروری 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق نے ایک نئی تاریخی سطح کو چھو لیا ہے، جس کے ساتھ لیگ ایک نئے تجارتی دور میں داخل ہو گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 2026 سے 2029 تک کے چار سالہ عرصے کے لیے پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ معاہدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں سیزن سے نافذ العمل ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق اس ڈیل میں چھ مختلف برانڈ پارٹنرشپ کیٹیگریز کے حقوق کے ساتھ ایک امپائر برانڈنگ رائٹ بھی شامل ہے۔
بولی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ کیا گیا، جس میں مالی بولیاں کھولنے سے قبل ریزرو پرائس کا اعلان کیا گیا۔
ٹرانس گروپ ایف زیڈ ایل ایل سی نے ریزرو پرائس کو نمایاں طور پر عبور کرتے ہوئے یہ حقوق حاصل کر لیے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے، جس کی مجموعی مالیت 2016 میں ہونے والے افتتاحی سیزن کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ ہے۔
ٹرانس گروپ کے گروپ ڈائریکٹر راؤ عمر ہاشم نے کہا کہ ان کی کمپنی پی ایس ایل کے نئے دور میں پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی اور پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ یہ پیش رفت لیگ کے برانڈ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے، جبکہ آئندہ سیزن میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور دو نئے وینیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔
دیکھیں

