پاکستان - 25 فروری 2026
سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سرزنش
کھیل - 25 فروری 2026
پاکستان ویمنز ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر باضابطہ سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ واقعہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران پیش آیا۔
آئی سی سی کے مطابق بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں سدرہ امین نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 24ویں اوور میں پیش آیا، جب آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ امین نے غصے میں اپنا بلا زور سے زمین پر دے مارا۔
اس عمل پر انہیں آفیشل سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھی انہیں اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
دیکھیں

