پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت اور شکایات کے ازالے کیلئے ’ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘ لانچ کر دیا

news-banner

تازہ ترین - 25 فروری 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے اور ٹیلی کام صارفین کے لیے ’ڈیجیٹل اسسٹنٹ‘ لانچ کر دیا ہے۔

 

پی ٹی اے ڈیجیٹل اسسٹنٹ آن لائن اور واٹس ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا، اور صارفین فوری رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ 

 

اب صارفین واٹس ایپ نمبر 03150055055 پر ڈیجیٹل اسسٹنٹ سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

پی ٹی اے حکام کے مطابق، یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ ٹیلی کام سروسز اور شکایات کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ 

 

مینو ڈرِون سسٹم کے ذریعے صارفین کو فوری معلومات اور خودکار جوابات کی سہولت دی جائے گی، جس کا مقصد سوالات کے فوری حل اور بہتر صارف سہولت فراہم کرنا ہے۔