بچوں کی حفاظت میں ناکامی، ریڈِٹ پر 14 ملین پاؤنڈ جرمانہ

news-banner

تازہ ترین - 26 فروری 2026

برطانیہ: مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈِٹ کو کم عمر بچوں کی نجی معلومات کی حفاظت میں ناکامی پر 1 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

 

برطانوی ڈیٹا نگرانی کے ادارے انفارمیشن کمشنرز آفس  کے مطابق ریڈِٹ اپنے پلیٹ فارم پر موجود کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے بچوں کو ممکنہ طور پر نامناسب اور نقصان دہ مواد دیکھنے کا خطرہ لاحق ہو گیا۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ریڈِٹ صارفین کی عمر کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا، اور اس کے نتیجے میں 13 برس سے کم عمر بچوں کی نجی معلومات کو آگے بڑھانے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔ 

 

ادارے نے مزید کہا کہ ریڈِٹ نے عمر کی تصدیق کے لیے کوئی مضبوط نظام نافذ نہیں کیا، جس کی وجہ سے بچوں کی حفاظت متاثر ہوئی۔