تازہ ترین - 26 فروری 2026
اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
انٹرٹینمنٹ - 26 فروری 2026
معروف بھارتی تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے باقاعدہ طور پر شادی کر لی ہے اور اپنے تعلق کو زندگی بھر کے رشتے میں بدل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے جمعرات کی صبح ITC Mementos میں روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی۔
شام کے وقت کوڈاوا روایات کے تحت دوسری تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے پہلے تیلگو فلموں گیتھا گووندَم اور ڈیئر کامریڈ میں آن اسکرین جوڑی کے طور پر کام کیا تھا، اور اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے ہیں۔
وجے دیوراکونڈا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نے اپنی بہترین دوست کو بیوی بنا لیا”، جسے مداحوں نے بڑی دلچسپی سے سراہا۔
جوڑے نے اپنے دونوں خاندانوں کی ثقافتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی دو مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ ان کی منگنی اکتوبر 2025 میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔
دیکھیں

