کراچی: ماہ رمضان میں معدے کی بیماریوں کے کیسز میں اضافہ

news-banner

تازہ ترین - 26 فروری 2026

کراچی: ماہ رمضان کے دوران کراچی میں معدے کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

اسپتال حکام کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں گزشتہ سات دنوں کے دوران 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں مریض الٹیاں، دست، بخار، معدے میں تکلیف اور تیزابیت کی شکایات کے ساتھ آئے۔

 

طبی ماہرین نے شہریوں کو افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے اور مشورہ دیا کہ افطار سادہ اور تازہ غذا سے کریں تاکہ معدے کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔